Breaking News

آر پی او سرگودھا کا سیف سٹی پروجیکٹ کیلئے بلڈنگ مقررہ وقت میں مکمل نہ کرنے پر اظہار برہمی



sargodha: RPO Sargodha Akhter Abbas chaired a meeting regarding safe city project - آر پی او سرگودھا کا سیف سٹی پروجیکٹ کیلئے بلڈنگ مقررہ وقت میں مکمل نہ کرنے پر اظہار برہمی
سرگودھا ( عاطف فاروق ڈاٹ کام) ریجنل پو لیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر محمد اختر عباس نے محکمہ بلڈنگ کے افسران اور ٹھیکیدار کو زیر تعمیر پنجاب پولیس کمانڈکنٹرول اینڈکمیو نیکیشن سنٹربرائے سیف سٹی پروجیکٹ سرگودھا مقرر کی گئی تاریخ تک
مکمل نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق آر پی او سرگودھا ڈاکٹر محمد اخترعباس نے زیر تعمیر پنجاب پولیس کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر برائے سیف سٹی پروجیکٹ سرگودھا کی پراگریس کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت آر پی او آفس سرگودھا میں کی۔ اس میٹنگ میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی لاہور کی ٹیم نے بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ میں شرکت کی جب کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل، ایکسین بلڈنگ سرگودھا خالد محی الدین، ڈی ایس پی آر آئی بی فاروق سلطان ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد ناصر، ایس ڈی او بلڈنگ، کنسلٹنٹ ، اوورسیئر اور بلڈنگ کلرک بذات خود میٹنگ میں شریک ہوئے۔آر پی او سرگودھا کو ای سی پی کنسلٹنٹ نے زیر تعمیر سیف سٹی پروجیکٹ کی پراگریس کے بارے میں بتایا کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے متعدد دفعہ ڈیڈ لائن بڑھائی گئی ہے اور آخری ڈید لائن پندرہ جنوری مقرر کی گئی تھی لیکن اس تاریخ تک بھی یہ کام مکمل نہ ہو سکا ہے۔آر پی او سرگودھا ڈاکٹر محمد اخترعباس نے محکمہ بلڈنگ کے افسران اور ٹھیکیدار پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کو مقررکی گئی تاریخ تک مکمل نہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح 40شمالی والے رہائشی حصہ پر نہ تو کام شروع کیا گیاہے اور نہ ہی اس پروجیکٹ کا ابھی تک ایکٹیوٹی چارٹ بنا کر ہمیں بھجوایا گیا ہے۔آر پی او سرگودھا نے کہا کہ آنے والے منگل کو ہر صورت میں ہمیں رہائشی پروجیکٹ کا ایکٹیوٹی چارٹ بنا کر دیں۔آر پی او سرگودھا نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ میں فنڈز کی کسی قسم کی کوئی کمی نہ ہے۔یہ پنجاب حکومت کا ایک ترجیحی پروجیکٹ ہے۔ اس کام میں سست روی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔


Widget is loading comments...