Breaking News

سرگودھا کی 77 سالہ ضعیف بیوہ نے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے انصاف کا مطالبہ کردیا



سرگودھا(آن لائن) دیور کے مظالم اور مکان پر قبضہ ختم کروانے کیلئے 5سال سے دربدر کی ٹھوکریں کھانے والی 77سالہ ضعیف بیوہ خاتون نے انصاف کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ، دولی بی بی نے بتایا کہ
نئی آبادی کوٹ فرید میں واقع مکان پر اس کے دیور محمد بشیر نے اعتماد میں لے کر جعلسازی کے ذریعے قبضہ جما کر اسے بے دخل کر دیا، بڑھاپے کا سہارا فقط ایک ذہنی مریض بیٹا ہے،عمر کے اس حصے میں اس کی کفالت کا بوجھ بھی اٹھا رہی ہوں، انتہائی کسمپرسی کے ساتھ ہر فورم سے رجوع کیا اور5سال سے مکان پر قبضہ واگزار کروانے کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہوں،مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ،ہمت جواب دے گئی ہے اب اس ظالم شخص کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہوں،میری چیف جسٹس آف پاکستان اور آر می چیف سے دردمندانہ استدعا ہے کہ اسے انصاف دلوایا جائے ۔


Widget is loading comments...