عید میلاد النبی ﷺ پر پیر محمد امین الحسنات شاہ کا اہم ویڈیو پیغام جاری
بھیرہ ( عاطف فاروق ڈاٹ کام ) عید میلاد النبی ﷺ پر پیر محمد امین الحسنات شاہ کا اہم پیغام منظر عام پرآگیا ‘ آستانہ عالیہ سیال شریف سے تعلق کی تائید اور رانا ثناءاللہ کو ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے جاری بیانات کی وضاحت پیش کرنے کی ہدایت
جاری کردی ۔ تفصیل کے مطابق سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شریف و وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات شاہ کا عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے ایک اہم ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا ہے جس میں انہوں نے تمام اہل اسلام کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد پیش کی ہے ۔ اس ویڈیو پیغام میں انہوں نے آستانہ عالیہ سیال شریف کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کا ذکر کیا ہے اور ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے حضرت خواجہ حمید الدین سیالوی ؒ کے موقف کی تائید کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ آستانہ عالیہ سیال شریف تشریف لاکر ختم نبوت کے قانون کے متعلق دئیے جانے والے بیانات کی وضاحت پیش کریں ۔ ویڈیو پیغام کے آخر میں پیر محمد امین الحسنات شاہ نے ختم نبوت ﷺ زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا ۔