گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بھیرہ میں سٹاف کی شدید کمی : 600 طلبہ کیلئے محض 5 اساتذہ
بھیرہ ۔۔۔۔۔گورنمنٹ ڈگری کالج بھیرہ میں سٹاف کی کمی کے باعث طلبہ کی پڑھائی بُری طرح متاثر ہورہی ہے ۔ پرنسپل سمیت 5 اساتذہ 600 سے زائد طلبہ کو پڑھا رہے ہیں ۔ سماجی رہنماؤں مرزا اورنگزیب ، چوہدری محمد اجمل گوندل ، رکن
سرگودھا چیمبر آف کامرس چوہدری محمد اقبال گادی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اساتذہ کی کمی کے باعث تدریسی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں ، انہوں نے سیکرٹری تعلیمات ، ڈی پی آئی کالجز اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کالج سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے فوری اقدامات عمل میں لائیں اور کالج میں طلبہ کی تعداد کے مطابق تقرریاں کی جائیں تاکہ طلبہ کی پڑھائی متاثر نہ ہو ۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر اصغر علی ملک نے بتایا ہے کہ کالج میں 6 نئے لیکچرار کا تقرر اگلے تین دن میں ہوجائے گا اور مزید کمی کو پورا کرنے کے لئے ایجوکیشن اتھارٹی سے رابطہ میں ہیں ۔