Breaking News

سرگودھا لاہور روڈ پر مسافر بس اور موٹر سائیکل میں تصادم :ماں بیٹا جاں بحق



سرگودھا لاہور روڈ پر مسافر بس اور موٹر سائیکل میں تصادم :ماں بیٹا جاں بحق
سرگودھا ۔۔۔۔۔سرگودھا لاہورروڈ پر مسافر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی ۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا لاہور روڈ پر 25 موڑ کے قریب تیز رفتار
مسافر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے باعث موٹر سائیکل پر سوار عامر اور اس کی ماں پروین شدید زخمی ہونے کے باعث چل بسے جبکہ ایک بچی شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کردی گئی ہے ۔ تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے بس کو قبضہ میں لے لیا ہے تاہم ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا ہے ۔