سبزی منڈی بھلوال کے قصاب سے 20 کلومردہ جانورکا گوشت برآمد
بھلوال۔۔۔۔۔سلاٹر ہاؤس انچارج ڈاکٹر طاہر ریاض نے اچانک سبزی منڈی بھلوال میں قصابوں کی دکانوں پر چھاپے مارے اس دوران قصاب ش۔ن۔ سے
20کلو مردہ گوشت جو کہ کپڑے میں لپیٹ کر دکان کے پچھلے حصے میں چھپا رکھا تھا برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا ۔ بعد ازاں مذکورہ قصاب کو اسسٹنٹ کمشنر بھلوال الطاف انصاری کے سامنے پیش کیا گیا جنہوں نے مذکورہ قصاب کو 25000 روپے جرمانہ کیا اور مردہ گوشت کو تلف کردیا گیا ۔ اس موقع پر سلاٹر ہاؤس انچارج ڈاکٹر طارق ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا ۔