بھلوال پولیس نے بروقت کاروائی کرکے بکری چور دھرلیا
بھلوال۔۔۔۔۔ بھلوال پولیس نے بروقت کاروائی کرکے بکری چور پکڑ لیا ۔ تفصیل کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے پرانا بھلوال سے ایک
بکری چوری کی سرگودھا روڈ پر لک موڑ کی طرف فرار ہوگئے ۔ بکری چوری کی اطلاع ملتے ہی کانسٹیبل محمد نواز اور اس کے ساتھی نے فی الفور مذکورہ موٹر سائیکلوں کا پیچھا کرنا شروع کردیا اور سیکسر کے قریب ایک بکری چور کو بکری سمیت گرفتار کرلیا ۔ دیگر افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ بکری چور کو پکڑتے ہی وہاں پر موجود لوگوں نے پولیس کی بروقت کاروائی کی تعریف کی ۔