Breaking News

خواجہ کوثر مخلص ، بے ضرر اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے ۔ تعزیتی اجلاس میں مختلف شخصیات کاا ظہار خیال



خواجہ کوثر مخلص ، بے ضرر اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے ۔ تعزیتی اجلاس میں مختلف شخصیات کاا ظہار خیال
بھلوال۔۔۔۔۔بھلوال کے معروف شاعر وصحافی خواجہ ادیب ناصر کے بھائی خواجہ کوثر جو گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے تھے ، کی وفات پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات جن میں رہنما پاکستان مسلم لیگ ن پیر فاروق بہاؤالحق شاہ ، ریاض گوندل ، سیکرٹری بلدیات محمداسلم کمبوہ ، ڈویژنل نیوزایجنٹ
ملک کامران ، رہنما پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری ناصر محمدعلی ، محمداسماعیل مکی ،چیئرمین بلدیہ بھلوال صفدر اقبال ملک، وائس چیئرمین بلدیہ بھلوال محمداکرم آرائیں سمیت متعدد شخصیات نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔ اسی طرح بھلوال کے صحافیوں نے بھی مختلف تعزیتی اجلاس منعقد کئے ہیں جن میں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ہے ۔ تعزیتی اجلاس میں شرکت کرنے والے صحافیوں میں مرزامحمداسلم بیگ ،خالد جاوید، عرفان افضل، عمران چوہان، خواجہ نوید نواز، ارسلان، امجد گوندل ، مجاہد جٹ، مہر امجد محمود، سیدہ روزینہ کاظمی ، تیمور حسین، حافظ بلال و دیگران شامل ہیں ۔