Breaking News

عدالتوں میں ہڑتال کی رپورٹ تیار ۔۔۔سرگودھا پہلے نمبر پر آگیا





عدالتوں میں ہڑتال کی رپورٹ تیار ۔۔۔سرگودھا پہلے نمبر پر آگیا
 سرگودھا ۔۔۔۔۔ضلعی عدالتوں میں ہڑتالوں کی رپورٹ تیار ، سرگودھا ہڑتال کرنے میں پہلے جبکہ ننکانہ صاحب آخری نمبر پر آگیا ، رپورٹ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو پیش کردی گئی ۔ تفصیل کے مطابق نجی نیوز ایجنسی آن لائن کے مطابق ضلعی عدالتوں میں وکلاء کی ہڑتال کی غیر رسمی رپورٹ تیار کی گئی ہے ، رپورٹ میں یہ
انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران سرگودھا کے وکلاء نے پنجاب بھر میں سب سے زیادہ ہڑتال کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سرگودھا کے وکلاء نے 79 دن ہڑتال کرکے پہلا نمبر ، جھنگ نے 76 دن ہڑتال کرکے دوسرا نمبر اور ڈی آئی خان نے 72 دن ہڑتال کرکے تیسرا نمبر حاصل کیا ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ننکانہ صاحب کے وکلاء نے سب سے کم صرف 8 دن ، قصور 11 دن اور لاہور نے 14 دن ہڑتال کی ہے ۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ بار سرگودھا کے وکلاء کا کہنا ہے کہ اپنے حقوق کے لئے ہڑتال کررہے ہیں ، سرگودھا میں ہائیکورٹ بنچ نہ بنانے پر ہر جمعرات کو ہفتہ وار ہڑتال کی جاتی ہے جو ہمارا حق ہے اور وکلاء برادری اپنے اس حق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔