Breaking News

سرگودھا میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی



سرگودھا میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

سرگودھا.....سرگودھا کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 5مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔پانچوں ملزمان کو نا معلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملک میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی کے باعث علاقے بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے۔