Breaking News

سرگودھا کے روایتی ”میلہ جشنِ بہاراں“ کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا گیا



سرگودھا کے روایتی ”میلہ جشنِ بہاراں“ کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا گیا

سرگودھا ۔۔۔۔۔ضلعی حکومت سرگودھا نے حالیہ دہشت گردی کی لہر کے باعث سرگودھا کے روایتی میلہ جشنِ بہاراں سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا ہے ۔ چیئرمین ضلع کونسل سرگودھا سردار عاصم میکن کی اطلاع کے مطابق ملکی حالات اور دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیشِ نظر سرگودھا کا روایتی میلہ جشن بہاراں منسوخ کردیا گیا ہے ۔ سرگودھا کے شہری جہاں میلہ منسوخ ہونے پر افسردہ ہیں وہیں حالات کی سنگینی کے باعث ضلعی حکومت کے اس دانشمندانہ فیصلے کی تائید بھی کرتے ہیں ۔