Breaking News

سیہون شریف دھماکہ کے سب سے اہم سہولت کار کی گرفتاری ۔۔۔سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے




سیہون شریف دھماکہ کے سب سے اہم سہولت کار کی گرفتاری ۔۔۔سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
سیہون (این این آئی)سیہون بم دھماکے کا مبینہ سہولت کار خیر پور کے نواحی علاقے سے گرفتار کرلیا گیا جس سے تفتیش جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملزم سے تفتیش کے دوران سیہون دھماکے میں شکارپور سے تعلق رکھنے والے حفیظ بروہی گروپ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حفیظ
بروہی گروپ لشکر جھنگوی چھوڑ کر داعش کے ساتھ منسلک ہوچکا ہے ، یہ گروپ شکارپور بم دھماکوں میں بھی ملوث رہا ہے ،خودکش بمبار افغانی تھا جس کا جہادی نام تبدیل کیا گیا، دھماکے کے لئے خودکش جیکٹ بھی شکار پور میں ہی تیار کی گئی ۔ ابتدائی تحقیقات میں سہولت کار نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں دھماکوں کے لئے افغانیوں کا استعمال کیا جاتا ہے ،جبکہ افغانستان میں بم دھماکوں کے لئے پاکستانیوں کو خودکش بمبار بنایا جاتا ہے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر سکھر میں ہونے والے دھماکے میں جو کار استعمال ہوئی وہ بھی شکار پور میں تیار ہوئی ۔