لائف سٹی ایک منفرد، جدید، محفوظ اور تمام سہولیات سے آراستہ آئیڈیل ہاﺅسنگ سکیم
بھلوال ایک زرخیز اور قدرتی حسن سے مالا مال علاقہ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بھلوال کی آبادی میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ ترقی کے حوالے سے دیکھا جائے تو جہاں یہ ٹرینڈ حوصلہ افزاءہے تاہم اس رجحان کی وجہ سے ایک اچھی جگہ پر مکان خریدنے یا تعمیر کرنے کا خواب مشکل ہوتا جارہا ہے ۔ اسی ضرورت کے پیشِ نظر لائف سٹی نے اہلیان بھلوال اور دیگر پاکستانیوں کے لئے کم خرچ بالا نشین کے مصداق سے بھلوال میں ایک ایسی ہاﺅسنگ سکیم لانچ کردی ہے جو اپنی مثال ہے ۔ ایک خوبصورت اورمحفوظ گھر میں رہنے کی خواہش کس کی نہیں ہوگی ؟ ہر کوئی ایسا خواب دیکھتا ہے اور اس کو پورا کرنے میں جُت جاتا ہے کیونکہ محفوظ اور خوبصورت مقام پر رہائش گاہ ہونا کسی نعمت سے کم نہیں ہے ۔ لائف سٹی اپنے کرم فرماﺅں کو انتہائی مناسب نرخوں میں یہ موقع دے رہا ہے جس سے مستفید ہوتے ہوئے لائف سٹی میں اپنا مکان تعمیر کرکے اس خواب کی تعبیر کو عملی جامہ پہنایا جاسکتا ہے ۔
بھلوال میں پراپرٹی کے شعبہ میں جہاں کافی تیزی دیکھنے میں آئی ہے وہیں کئی ایسی سکیمیں متعارف کروائی گئی ہیں جن میں صارفین کو بے پناہ خصوصیات کے سبز باغ دیکھائے گئے تاہم جب سکیم مکمل طور پر فروخت ہوجاتی، ڈویلپر اس سے آنکھیں پھیر لیتے ۔ تاہم لائف سٹی نے اس روایت کو یکسر بدل دیا ہے اور ایک بہترین اور مکمل ہاﺅسنگ سکیم کے لئے جو خصوصیات ہونا ضروری ہوتی ہیں ، لائف سٹی نے وہ تمام خصوصیات و سہولیات پہلے ہی فراہم کردی ہیں جس کی وجہ سے لائف سٹی کی گوناگوں خصوصیات نے اس کی اہمیت کو اور بھی بڑھا دیا ہے ۔
لائف سٹی کی چند نمایاں خصوصیات ذیل میں پیش کی جارہی ہیں ۔ سب سے پہلے یہ کہ لائف سٹی کو صرف رائل کلاس طبقہ تک محدود نہیں رکھا گیا بلکہ کم آمدنی والے افراد بھی اس جدید اور بے مثال سکیم میں اپنا گھر تعمیر کرکے اپنے خوابوں کو پورا کرسکتے ہیں ۔ اس سکیم میں 5 مرلہ ، 8 مرلہ ، 10 مرلہ اور کنال کے پلاٹس رکھے گئے ہیں ۔ سکیم میں آزادانہ آمدورفت کے لئے 80 فٹ چوڑا مین بلیوارڈ تعمیر کیا گیا ہے یہی نہیں رہائشی بلاکس میں بھی جو لنک سڑکیں ہیں وہ بھی کشادہ اور پختہ تعمیر کی گئی ہیں ۔ بجلی ، گیس ، سیوریج سسٹم جیسی بنیادی سہولیات کو اولین ترجیح کے طور پر سکیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ کمرشل ایریا میں پارکنگ کے لئے وسیع پارکنگ ایریا تعمیر کیا جانا بھی لائف سٹی کا طرہ ءامتیاز ہے ۔ لائف سٹی کے مکینوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کیمروں کی تنصیب اور سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی بھی سکیم کے چارٹر میں شامل ہے ۔ سکیم کے چاروں اطراف باﺅنڈری وال اور گرین بیلٹ تعمیر کی گئی ہے جو سکیم کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیتی ہے ۔ جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے کہ لائف سٹی دیگر روایتی ہاﺅسنگ سکیموں کی طرح نہیں ہے جو محض بلند و بانگ دعوئے کرکے اور عوام الناس کو سبز سہانے باغ دکھا کر لوٹنے میں مصروف پائی گئی ہیں بلکہ یہ سکیم تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بھلوال سے مکمل طور پر منظور شدہ ہے ۔ یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ لائف سٹی میں پلاٹ کی خریداری کو لے کر عوام الناس کی سہولت کو پیشِ نظر رکھا گیا ہے اور نقد کے ساتھ ساتھ آسان اقساط کی سہولت بھی متعارف کروادی گئی ہے ۔ عوام الناس محض 20 فیصد رقم بکنگ اور باقی تین سال کی آسان اقساط کی صورت میں ادا کرکے لائف سٹی جیسی خوبصورت ہاﺅسنگ سکیم میں اپنے سپنوں کا گھروندا تعمیر کرسکتے ہیں ۔