سرگودھا: محکمہ لائیو سٹاک نے استقلال آباد سے 20 من مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کرلیا
سرگودھا ۔۔۔۔۔محکمہ لائیو سٹاک کی کاروائی ، سرگودھا کے علاقے استقلال آباد سے ایک بار پھر 20 من سے زائد مردہ جانوروں کا گوشت برآمد۔تفصیل کے مطابق لائیو سٹاک ٹیم سرگودھا نے استقلال آباد میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر گھر سے 20 من سے زائد مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کرلیا ہے ۔ قصاب موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم محکمہ لائیو سٹاک نے اس دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے ۔







