Breaking News

لندن میں نئے سال کی آمد پر پاکستانی دستے کی شاندار پریڈ ، شائقین اش اش کر اٹھے



لندن (طلعت گوندل سے) لندن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے نئے سال کی آمد پر پیدل پریڈ کی ، اس موقع پر پاکستانی دستے کی زبردست پذیرائی کی گئی ۔ نئے سال کے آغاز پر ہونے والی 32 کلو میٹر طویل پریڈ میں سڑک کے دونوں جانب کھڑے ہوکر نئے سال کے آغاز میں رنگا رنگ پریڈ میں پاکستانی دستے کا شاندار خیرمقدم کیا ۔ اس موقع پر پاکستانی موسیقی ، رقص کرنے والے گھوڑے ،ڈھول کی تھاپ اور پاکستانیوں کے روایتی رقص نے تمام شرکاء کے دل موہ لئے ۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے پہلی بار پریڈ میں شرکت کی اور پاکستانی دستے کی پرفارمنس پر داد بھی دی ۔ ثقافتی پریڈمیں پاکستانی دستہ 50 افرادپر مشتمل تھا جنہوں نے پاکستان کے تمام صوبوں پنجاب ،سندھ ،بلوچستان ، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان کے روایتی لباس زیب تن کررکھے تھے ۔دستے کے شرکاء نے مختلف علاقوں کے روایتی رقص بھی پیش کئے ۔ ثقافتی پریڈمیں پاکستان کے علاوہ دیگر کئی ممالک کے درجنوں ثقافتی گروپوں نے بھی شرکت کی ۔