اینٹی کرپشن سرگودھا کی کاروائی ،جعلی اسلحہ لائسنس بنانیوالا گروہ گرفتار، 1300 جعلی لائسنس گرفتار
سرگودھا ..... میانوالی میں خطرناک اسلحے کے جعلی لائسنس بنانے والے پکڑے گئے ،محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈی سی او آ فس میانوالی میں چھاپا مار کر 13 سو جعلی لائسنس برآمد کرلیے، 4 اہل کاروں کو گرفتار کرکے اسلحہ برانچ سیل کردی گئی۔ملزمان 15 ہزار روپے میں اسلحہ لائسنس تیار کرتے تھے، ملزمان بنوں اور مردان کے شہریوں کو بھی اسلحہ لائسنس دیتے تھے۔







