Breaking News

نیو ائیر نائیٹ پر شراب فروشوں، جواریوں، لڑکیوں کو چھیڑخانی ومستی کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی



سرگودھا ۔۔۔۔۔حکومت نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے صوبہ بھر کے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی صاحبان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ نیو ائیر نائیٹ پر شراب کی فروخت روکنے اور اس دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کے لئے اقدامات عمل میں لائیں ۔ مزید برآں یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ نیو ائیر نائیٹ پر مستیاں کرنے ، ون ویلنگ کرنے اور لڑکیوں کو چھیڑخانی سے تنگ کرنے والوں کے علاوہ شراب فروشوں اور قمار بازوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔