حج 2016 ء کا انتظام مثالی تھا ، تمام سیاسی جماعتوں نے اس کی تصدیق کی ہے : سردار محمد یوسف /پیر محمد امین الحسنات شاہ
راولپنڈی۔۔۔۔۔وزیرمذہبی امور سردار یوسف و وزیرمملکت برائے مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات شاہ نے کہا ہے کہ2016 میں حج کے تمام تر انتظامات مثالی تھے جس کی ن لیگ کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی تصدیق کی ہے۔گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری سے پورا ملک مستفید ہو گا،اس منصوبے کے باعث بے روزگاری میں کمی آئے گی۔موجودہ حکومت ملک میں ترقیاتی کام نیک نیتی سے کر رہی ہے اور ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ آخر میں انہوں نے آئندہ سال حج انتظامات کو مزید بہتر بنانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحا ت میں شامل ہے۔