سرگودھا: بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کے بارے میں 3 سالہ رپورٹ جاری
سرگودھا ۔۔۔۔۔بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے مقامی این جی او کی جانب سے گزشتہ تین سال کی کارکردگی پر جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے 36 اضلاع میں عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں سرگودھا کا 24 واں نمبر ہے ۔ سرگودھا کے بلدیاتی ادارے عوام کو پینے کا صاف پانی ، صحت و صفائی کی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے خاتمہ میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں ۔ سرگودھا شہر میں فراہم کئے جانے والا پینے کا پانی مضرِ صحت قرار دیا گیا جبکہ تجاوزات اور صحت اور صفائی کے انتظامات کو بھی ناکافی قرار دیا گیا ۔







