Breaking News

سرگودھا: ایجوکیٹرز بھرتیوں کیلئے انٹرویوز کا شیڈول جاری کردیا گیا



سرگودھا ۔۔۔۔۔محکمہ تعلیم میں ایجوکیٹرز کی بھرتی کیلئے این ٹی ایس کے زیر اہتمام ٹیسٹ پاس کرنے والے مرد اور خواتین امیدواران کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایس ایس سی کیلئے مرد امیدواروں کے انٹرویوز 9 جنوری ، ایس ایس سی خواتین کے انٹرویوز 10 جنوری ، ایس ای ایس ای مردانہ 11 جنوری ، ایس ای ایس ای زنانہ 12 جنوری ، ای ایس ای مردانہ 13 جنوری ، ای ایس ای زنانہ 14 جنوری اور بقایا انٹرویوز 16 جنوری کو ہوں گے ۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں ۔