ہفتے کے دن کی چُھٹی۔۔۔ وزیرداخلہ کی طرف سے اہم وضاحت سامنے آگئی
اسلام آباد۔۔۔۔۔وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے واضح کردیا ہے کہ ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے،ہفتہ کو پنجاب ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے بتایا کہ ہفتے کی چھٹی کو ختم کرنے کی نہ تو کوئی تجویز زیر غور ہے اور نہ ہی اس قسم کا کوئی فیصلہ فی الحال کیاجارہاہے۔ایک اور سوال پر وزیرداخلہ نے بتایا کہ پہلی دفعہ کریمنلز کا نیشنل ڈیٹا بنک بنایا جارہا ہے اور اس معاملے میں کافی پیشرفت ہوچکی ہے۔







