سرگودھا میں 6 نئے کالجز کے قیام کا خواب چکنا چور
سرگودھا..... وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سرگودھا میں 6 نئے کالج بنانے کیلئے بھجوائی جانے والی سمری کو مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلعی حکومت کی جانب سے اراکین اسمبلی اور بڑھتی ہوئی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع میں 6 نئے کالج بنانے کی سمری وزیر اعلیٰ ہائوس بھجوائی تھی، ضلعی حکومت کی جانب سے نیو سیٹلائٹ ٹائون سرگودھا چک نمبر 84 شمالی، نہنگ، شاہ نکڈر، بھابھڑہ اور 46 اڈے میں نئے کالجز بنانے کی سمری بھیجی گئی تھی، لیکن وزیر اعلیٰ نے اس سمری کو مسترد کر دیا ہے۔