Breaking News

بھلوال کی رہائشی کالونیوں میں گیس پریشر کی کمی کو دور کرنے کیلئے علیحدہ ٹی بی ایس نصب کردی گئی ، عوامی مطالبہ پورا کرنے پر بھلوال کی عوام کا پیر فاروق بہاؤالحق شاہ کو بھرپور خراج تحسین




بھلوال۔۔۔۔۔بھلوال کی ترقی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ، اہلیان بھلوال سے جو وعدے کئے تھے الحمدللہ ان میں سرخرو ہورہے ہیں ، سزا جزا اللہ کریم کے ہاتھ میں ہے اور ہم سب سے بے نیاز ہو کر عوام کی خدمت جاری رکھیں گے صرف اللہ سے جزا کی امید ہے، ان خیالات کا اظہار ممبر ایگزیکٹوکمیٹی پاکستان مسلم لیگ ن پیر فاروق بہاؤالحق شاہ نے ہادی پورہ بھلوال میں منعقدہ سوئی گیس کی ٹی بی ایس کی تنصیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھلوال کے لوگوں میں وہ شعور بیدار کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں کہ لوگ اپنے حق کیلئے آواز بلند کریں کسی اسلحہ بردار سے نہ دریں صرف اللہ سے ڈریں۔ بھلوال کی رہائشی کالونیوں جن میں ہادی پورہ ، مختار کالونی ، ظہور حیات کالونی ، نور حیات کالونی ، حیات پور، سلطان آباد وغیرہ شامل میں سوئی گیس کی کمی کسی عذاب سے کم نہیں تھی ۔اس
ضمن میں کونسلر بھلوال سٹی محمد قاسم علی عرف بلا بلوچ و رہنما پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل بھلوال محمد سلیم خان کے علاوہ بھلوال کی دیگر سیاسی و مقتدر شخصیات نے پیر فاروق بہاؤالحق شاہ سے روبرو ملاقات کرکے معاملہ کی سنگینی سے آگاہ کیا اور درخواست کی تھی کہ مذکورہ علاقوں میں سوئی گیس کی کمی کی شکایت کے ازالے کے لئے علیحدہ ٹی بی ایس کی تنصیب ناگزیز ہوچکی ہے جس پر پیر فاروق بہاؤالحق شاہ نے موقع پر ہی مذکورہ مسئلہ حل کروانے کا وعدہ کیا تھا ۔ ٹی بی ایس کی تنصیب کے موقع پر اہلیان ہادی پورہ نے ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جس میں پیر فاروق بہاؤالحق شاہ اور ریجنل منیجر سوئی گیس علاء الدین خان نے خصوصی شرکت کی ۔ ۔افتتاح کے بعد استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ار۔ایم سوئی گیس علاء الدین خان نے کہا کہ یہ کام ناممکن کی حد تک مشکل تھا اگر پیر فاروق بہاوالحق شاہ محنت نہ کرتے تو شاید یہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچتا۔محمد علاء الدین خان نے واضح طور پر کہا کہ اس پراجیکٹ کی منظوری کسی عدالتی یا انتظامی حکم سے نہیں ہوئی بلکہ پیر فاروق بہاوالحق شاہ نے حکام بالا سے مسلسل رابطے کے بعد محکمانہ فنڈ جاری کروایا ہے۔اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ دنوں ستر فٹ پائپ ڈالنے کیلئے بھی کسی گمنام درخواست پر عمل نہیں ہوا بلکہ انہی کاوشوں کے نتیجے میں فنڈز جاری ہوئے اور پیر صاحب کے فنڈز سے ہی وہ کام بھی مکمل ہوگا۔جب پیر فاروق بہاوالحق شاہ نے اپنے ہاتھوں سے T.B.S کی تنصیب کا آغاز کیا تو پورا علاقہ نعروں سے گونج اٹھا اور مرد و خواتین کے لبوں سے پیر فاروق بہاوالحق شاہ اور مسلم لیگ ن کی حکومت کے لیے دعائیں نکلنے لگیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے پیر صاحب نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر یہ کام مکمل ہو گا اور عوام سکھی ہو کر اپنے معمولات سرانجام دیں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنما پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل بھلوال محمد سلیم خان نے کہا کہ پیر فاروق بہاؤالحق شاہ بھلوال اور اہلیان بھلوال کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اور وہ زبانی کلامی نعروں کی بجائے جو وعدہ کرتے ہیں اس کو پورا کرکے دکھاتے ہیں ۔ اس موقع پر منتخب کونسلرز اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر بھلوال سٹی کے منتخب کونسلرز و سیاسی شخصیات جن میں مہر شاہد اقبال ، سنور قریشی ، ناصر اقبال آرائیں ، نعیم شہزاد میکن ، شیخ احسان یوسف سیٹھی ، مہر انصر اقبال ، محمد سلیم عرف چھیمہ کمبوہ ، محمد رضا جٹ ، ملک فلک شیر ودھن ، ڈاکٹر زاہد اقبال غوری ، چوہدری عبدالقدیر آرائیں ، رانا محمد فیاض ، چوہدری سہیل گجر ،فیصل گجر، میاں نعیم الدین و دیگر نے پیر فاروق بہاؤالحق شاہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔