پیر امین الحسنات شاہ صاحب نے بڑا عوامی مطالبہ پورا کردیا، بھلوال بھیرہ کی عوام میں خوشی کی لہر
بھلوال / بھیرہ ۔۔۔ حکومت نے بھلوال بھیرہ روڈکو کارپٹ کرنے اور مزید کشادہ
کرنے کے لئے 76 کروڑ 37 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے ۔ بھلوال
بھیرہ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا اور عوامی حلقوں کی جانب سے
روڈ کی ازسرنوتعمیر کا مطالبہ کیا جارہا تھا جس پر وفاقی وزیرمملکت برائے
مذہبی امور پیر محمدامین الحسنات شاہ نے مذکورہ روڈ کی تعمیر اور کشادگی
کیلئے خطیر رقم منظور کروائی ہے ۔ مذکورہ روڈ کی تعمیر سے نہ صرف عوام کو
بہترین سفری سہولیات میسر ہوسکیں گی بلکہ ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آئے
گی ۔