لاہور ۔۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں مرد ، عورتیں ،بوڑھے ، بچے
، جوان سبھی شوق سے شرکت کرتے ہیں مگر بعض اوقات کچھ ایسی ایسی ہستیاں ان
جلسوں میں آن شامل ہوتی ہیں کہ پتہ چلنے پر ہر طرف شور پڑ جاتا ہے ۔ کچھ
ایسا ہی 2013 ء میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں ہوا جب لاہور میں جلسہ
گاہ میں ہر طرف شور مچ گیا کہ ایشوریہ رائے عمران خان کے جلسے میں آئی
ہوئی ہیں ۔ ایشوریہ رائے جیسی نظر آنے والی اس خاتون کا کہنا تھا کہ وہ
تبدیلی کے لئے عمران خان کے ساتھ ہیں اور اپنا پہلا ووٹ کاسٹ کریں گی ۔ یاد
رہے کہ لاہور کے علاقہ عسکری فلیٹس کی رہائشی اس لڑکی کی شکل ایشوریہ رائے
سے اتنی ملتی ہے کہ پہلی نظر میں دیکھنے پر وہ ایشوریہ رائے ہی نظر آتی ہے
اور تھوڑے سے میک اپ کے بعد اس میں اور ایشوریہ رائے میں فرق تلاش کرنا
بہت مشکل ہے ۔
ایشوریہ رائے لاہور میں ......!!! ایسی جگہ موجود ہونے کا انکشاف کہ ہر طرف شور مچ گیا
Reviewed by Unknown
on
3:16 PM
Rating: 5