سرچ آپریشن میں 70 گھروں کی تلاشی ، 24 مشکوک افراد گرفتار ، اسلحہ و منشیات برآمد
سرگودھا : ضلع سرگودھا کے مختلف تھانوں کی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران
70 گھروں کی تلاشی لی اور 24مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے
مطابق مختلف تھانوں کی بھاری نفری نے تھانہ شاہ پورسٹی ، ساہیوال ، موضع
رادھن ، چاوے والا ، بھیرہ ، جھال چکیاں ، بھاگٹانوالہ ، میلہ جھول پور اور
دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور 70 سے زائد گھروں کی تلاشی لی اور 24
مشکوک افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں جبکہ کرایہ داری
ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھی مقدمات درج کئے گئے ۔ آپریشن کے دوران بائیو
میٹرک مشینوں کے ذریعے 65 سے زائد افراد کے کوائف کی تصدیق بھی کی گئی۔
آپریشنز کے دوران خضر حیات ، لیاقت ، عمران ، فاروق ، جاوید ، وحید ، سکندر
، اکرام ، اویس وغیرہ سے اسلحہ برآمد ہوا جبکہ نعیم اور نذر حسین سے شراب
برآمد کی گئی ۔ سرچ آپریشن میں حساس اداروں کے علاوہ سی ٹی ڈی ، سپیشل
برانچ اور ایلیٹ پولیس نے بھی حصہ لیا ۔