رائیونڈ مارچ میں شرکت کیلئے پاکستان تحریک انصاف بھلوال کا قافلہ تیار... قافلے کی قیادت کون کریگا ؟ زبردست خبر
بھلوال : پاکستان تحریک انصاف بھلوال کا ایک غیر معمولی اجلاس سینئر
رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری ماجد احمد بسراء کی زیر صدارت منعقد ہوا
جس میں رائے ونڈ مارچ میں شرکت کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا اور یہ
اعلامیہ جاری کیا گیا کہ بھلوال سے پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ چوہدری
ماجد احمد بسراء کی قیادت میں روانہ ہوگا ۔ اس موقع پر چوہدری ماجد احمد
بسراء نے کہا کہ عوام کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کیلئے رائے ونڈ مارچ میں
بھرپور شرکت کریں ۔ پی ٹی آئی بھلوال کے ترجمان کے مطابق قافلہ صبح 9 بجے
پی ٹی آئی آفس بھلوال سے روانہ ہوگا ۔