
سرگودھا:بھلوال:کوٹمومن:بھیرہ: کوئٹہ میں سول ہسپتال میں فائرنگ کے بعد خود کش حملہ میں جان بحق ہونیوالے
وکلاء اور صحافیوں کے لیے سرگودھا بار ایسوسی ایشن، بھلوال بار ایسوسی
ایشن، کوٹمومن بار ایسوسی ایشن میں سیاہ پٹیاں باندھ کر یوم سوگ منایا جاے
گا- بار کے وکلاء اس بذدلانہ کاروائی کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور حکومت
سے اس بذدلانە کاروائی کرنے والے دہشت گردوں کو فوری گرفتار کر کے کاروائی
کا مطالبہ کرتےہیں- صدور بار کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں
اور یہ انسانیت کے دشمن ہیں- بار اجلاس میں شہید ہونے والوں کے درجات میں
بلندی اور زخمی ہونے والوں کی صحت کاملہ کے لیے دعا بھی کی جائےگی.