Breaking News

سرگودھا میں ناجائز تجاوزات کنندگان کیخلاف دوبارہ گرینڈ آپریشن کا فیصلہ ، آپریشن کیلئے 8 بازار منتخب

سرگودھا میں ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن
سرگودھا: ایڈمنسٹریٹر و کمشنر سرگودھا کی ہدایت پر انتظامیہ نے شہر میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے کے لئے 8 بازاروں کا انتخاب کرلیا ہے ۔ پہلے مرحلہ میں اردو بازار ، امین بازار ، ریل بازار ، محمدی بازار ، مسلم بازار ، فیصل بازار ، حامد شاہ مسجد روڈ ، کچیہری بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائیگا ۔ کمشنر سرگودھا و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے عید سے قبل تاجروں اور بلدیہ سرگودھا کے آفیسرز کو جاری ہدایات میں کہا تھا کہ عید کے بعد تجاوزات کرنے والوں کے خلاف نہ صرف آپریشن کلین اپ ہوگا بلکہ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے ۔ اس ضمن میں بلدیہ حکام نے ایک ہفتہ کے اندر اندر تجاوزات کو ازخود ختم کرنے کی ہدایت کی ہے ایسا نہ کرنے والے تاجروں کے خلاف سوموار 10 جون سے آپریشن کلین اپ شروع کیا جائے گا جس میں پولیس ، بلدیہ حکام ، ریسکیو 1122 ، واپڈا اور بھاری مشینری کا استعمال بھی شامل ہے ۔ اس سلسلہ میں بلدیہ سرگودھا نے اقدامات شروع کردئیے ہیں ۔ بلدیہ سرگودھا کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس بار تجاوزات کے خلاف آپریشن غیر سیاسی ہوگا جس میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ قبل ازیں میئر دور میں سیاسی دبائو کے باعث یہ آپریشن موثر انداز میں نہیں کیا جاسکا تھا مگر اس بار ایڈمنسٹریٹر کمشنر سرگودھا کی زیر نگرانی بھرپور انداز میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ہوگا ۔ 

مکمل تفصیل کیلئے ویڈیو دیکھئے :