سرگودہا: محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی، 77ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں محکمہ ہیلتھ کا ملازم قانون کے شکنجے میں آگیا
سرگودہا(عاطف فاروق ڈاٹ کام)محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی کاروائی۔محمد امجد ملازم محکمہ ہیلتھ خوشاب کے خلاف77000ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کوعبدالوحید ولد عبدالعزیز سکنہ آدھی کوٹ ضلع خوشاب نے درخواست دی
کہ محمد امجد ملازم درجہ چہارم محکمہ صحت خوشاب نے نوکری دلوانے کے لیے مجھ سے 77000/-روپے رشوت وصول کی ہے۔اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے محمد طارق ملک سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرگودھاکو انکوائری آفیسر مقرر کیا۔ جس پرانکوائری آفیسر نے تفصیل سے انکوائری اور دوران انکوائری مذکورہ محمد امجد ملازم درجہ چہارم محکمہ صحت خوشاب اپنی بے گناہی ثابت نہ کر سکا جس پر انکوائری آفیسر نے ا نکوائری رپورٹ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو پیش کی جس پر ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے محمد امجد ملازم درجہ چہارم محکمہ صحت ضلع خوشاب کے خلاف رشوت لینے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیئے۔ مقدمہ کی تفتیش سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خوشاب سپرد کی ۔