Breaking News

گنے کے کاشتکاروں کا استحصال کرنیوالی شوگر ملوں کے منیجرز کو پابند سلاسل کردیا جائے : ڈپٹی کمشنرسرگودھا نے سخت ہدایات جاری کردیں

Deputy Commissioner Sargodha Liaqat Ali Chatha directed to arrest the managers of sugar mills who are involved in formers intensify - گنے کے کاشتکاروں کا استحصال کرنیوالی شوگر ملوں کے منیجرز کو پابند سلاسل کردیا جائے : ڈپٹی کمشنرسرگودھا نے سخت ہدایات جاری کردیں
سرگودہا(عاطف فاروق ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنرسرگودہالیاقت علی چٹھہ نے تمام تحصیل انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کا استحصال کرنے ‘ ان کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھانے ‘ خفیہ اور ناجائز کٹوتی کرنے والی ملوں کے منیجر کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جائے ۔وہ آج اپنے کمیٹی روم میں چاروں شوگرملوں کی
انتظامہ‘ کسان بورڈ اور گنے کے کاشتکاروں کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں کوٹ مومن ‘ بھلوال ‘ شاہپور او رسلانوالی تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وہ ضلع کی پر امن فضا ء کو کسی طو رپر بھی خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملوں کی انتظامیہ کاشتکاروں کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھیں اور پرامن خوشگوار فضا ء کو خراب ہونے سے بچائیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت گنے کے نرخوں پر نظر ثانی کر رہی ہے اور جلد ایسا فیصلہ کیا جائے گا جو شوگرملوں اور گنے کے شکاروں کے لئے قابل قبول ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی کنڈوں اور کم تول پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا او ر اس ضمن میں کوئی اثرورسوخ خا طر میں نہیں لایا جائے گا۔ اجلاس میں کسانوں اور مل انتظامیہ نے اپنے اپنے مسائل پیش کئے ۔