Breaking News

اب باعزت ماحول میں رجسٹری کروانا ہوا آسان -سرگودھا میں ائیرکنڈیشنڈ رجسٹری سنٹر قائم کردیا گیا



سرگودہا ( عاطف فاروق ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ رجسٹری سنٹر کا قیام شہریوں کیلئے بہت بڑی سہولت ثابت ہواہے جہاں جائیدادوں کی رجسٹری کرانے کیلئے آنے والے لوگوں کو اےئر کنڈیشنڈ ماحول میں باعزت
طریقے سے بذریعہ کمپیوٹر رجسٹری کرانے اور بیٹھنے کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں جس کیلئے وہ اس رفاعی کام میں تعاون کرنے والے مخیر حضرات کے مشکور ہیں اور یہ ان کا صدقہ جاریہ ہے جہاں لوگ باعزت ماحول میں رجسٹری کرانے کی سہولیات سے مستفید ہور ہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات آج رجسٹری سنٹر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی ‘ اسسٹنٹ کمشنر عدنان شہزاد ‘ ڈی ایم او حافظ عبدالمنان بیگ ‘چےئرمین شالیمار گروپ ملک خضر حیات ‘ میاں طاہر جمیل ‘ مرزا محمد الیاس ‘ سید حسن یونس شاہ اور چےئرمین یونین کونسل میاں محمد یامین کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ رجسٹری سنٹر کے قیام پر شہریوں نے بھر پور مسرت او راعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس کا سہرا مخیر حضرات کے سرہے جنہوں نے انسانی ہمدردی اور فلاح وبہبود کے جذبے کے تحت بھر پور تعاون کر کے شہریوں کیلئے تعاون کر کے شہریوں کیلئے سہولیات پیدا کیں ۔ انہوں نے کہاکہ سرگودہا کے لوگوں میں رفاحی کاموں کا جذبہ اور پوٹینشل بدرجہا موجود ہے ۔ صرف اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سنٹر کے قیام سے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے انقلابی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے ۔ جہاں لوگ اپنے فیملیز کے سا تھ باعزت طریقے سے رجسٹری کے معاملات سے عہدہ براہورہے ہیں۔
سرگودھا۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھہ رجسٹری سنٹر کے موقع پر ریونیو افسران کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔


Widget is loading comments...