Breaking News

ایمرجنسی حالات پر قابو پانے کیلئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کوضلعی سطح پر فنکشنل کردیا گیا



disaster management authority has been made functional in 20 districts of punjab - ایمرجنسی حالات پر قابو پانے کیلئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو فنکشنل کردیا گیا
سرگودہا (عاطف فاروق ڈاٹ کام)مرکز اور صوبائی سطح پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے قیا م کے بعد صوبہ بھر کے بیس اضلاع میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کا قیام عمل میں آچکاہے ۔اتھارٹی کا قیام ابتدائی طور پر ایسے اضلاع میں عمل میں
لایاجارہاہے جو زیادہ تر فلڈ سے متاثرہ ہیں۔ اتھارٹی فلڈ سے متاثرین کے اعداد وشمار کو جمع کرنے کیلئے گھر گھر سروے کاکام شروع کر دیاہے ۔ اتھارٹی کا مقصد جغرافیائی طورپر انفارمیشن سسٹم کی بنیاد پر ارلی وارننگ سسٹم قائم کیاجارہاہے ۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اب تک ضلع بھر میں چار تحصیلوں شاہپور ‘ کوٹ مومن ‘ ساہوال ‘ بھیرہ اور سلانوالی کی 43 یونین کونسلز کے206 مواضعات میں سروے کا کام جاری ہے ۔ یہ بات آج ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس میں بتائی گئی ۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی اور اسسٹنٹ کمشنر سرگودہاعدنان شہزاد نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے جغرافیکل انفارمیشن سسٹم منیجر لقمان حیدر نے بتایاکہ ضلع سطح پر اتھارٹی کو فنکشنل کیاجارہاہے تاکہ فلڈ سمیت دیگر ایمر جنسی حالات میں اتھارٹی کو ضلعی سطح پر فعال بنایاجاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پراجیکٹ ایشےئن ڈویلپمنٹ بینک اور ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیاگیاہے ۔ جس میں صوبہ بھر کے بیس اضلاع شامل ہیں ۔اس کا مقصد ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب اور دیگر محکموں کی کیپسٹی بلڈنگ کو بہتر بنانا اور ذرائع ابلاغ کو بہتر بنا کر مختلف محکموں کے درمیان سول سوسائٹی کے مختلف سٹیک ہولڈرز کو فلڈ اور دیگر ناگہانی آفات کے بارے میں ارلی وارننگ دینا شامل ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ضلع سرگودہا کے 206 فلڈ سے متاثرہ علاقوں میں سروے کا کام شروع کر لیاگیاہے ۔ جس میں تحصیل شاہپور کی چودہ یونین کونسل کے 60دیہات ‘کوٹ مومن کی سات یونین کونسل کے 33 دیہات ‘ تحصیل ساہوال کی دس یونین کونسل کے 70دیہات ‘ تحصیل بھیرہ کی 9یونین کونسل کے 37 اور تحصیل سلانوالی کی تین یونین کونسل کے چھ دیہات شامل ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اتھارٹی نے گوگل میپ کے ذریعے سروے کا کام شروع کر دیاہے ۔ اس سلسلہ میں مختلف محکموں کے ساتھ میٹنگ کے علاوہ یونین کونسل سطح پر آگاہی سیمینار اور فیلڈ کے دوروں کے علاوہ ڈیٹا کی اپ لوڈنگ وغیرہ کاکام ہو رہاہے ۔ جس میں آٹھ یونین کونسل کے25دیہات میں سروے مکمل ہوچکاہے جبکہ دس مواضعات میں سرو ے کاکام شروع ہے ۔ سروے کے دوران اب تک ڈیش بورڈ پررہائشی ‘ کمرشل ‘ تعلیمی اداروں ‘ مذہبی مقامات ‘ انفراسٹرکچر ‘ ہیلتھ کی سہولیات انڈسٹری ‘ قبرستان ‘سرکاری عمارات ‘ پلوں اور حفاظتی بندوں ‘ پارک او رپلے گراؤنڈ ‘ ڈیرہ جات ‘تباہ شدہ عمارات اور ٹرمینل سے متعلق 13564 معلومات اپ لوڈ کی جاچکی ہیں۔


Widget is loading comments...