گزشتہ 6 ماہ کے دوران قومی بچت سکیموں میں 85 ارب روپے جمع
اسلام آباد ( عاطف فاروق ڈاٹ کام ) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے31 دسمبر تک 85 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیا۔ سی ڈی این ایس نے 31 دسمبر 2017ء تک سی ڈی این ایس
نے قومی بچت کی مختلف سکیموں کے ذریعے 85 ارب روپے جمع کئے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 68 ارب روپے جمع کئے گئے تھے۔ سی ڈی این ایس کے حکام کے مطابق رواں مالی سال کے لئے قومی بچتوں کا 254 ارب روپے کا ہدف مقرر ہے۔ سی ڈی این ایس نے گزشتہ مالی سال 2016۔17کیلئے 30 جون تک 228 ارب روپے کا نظرثانی شدہ ہدف بھی حاصل کیا تھا۔ واضح رہے کہ ڈا ئر یکٹوریٹ نے اپنے سرمایہ کاروں بالخصوص بیوگان اور پنشنرز کو فائدہ پہنچانے کے لئے یکم اکتوبر 2017سے مختلف سیونگز سرٹیفکیٹس کے لئے شرح منافع برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Widget is loading comments...