Breaking News

سرکاری محکموں میں ملازمت کرنیوالے مسیحی ورکرز کیلئے منگل کے دن کی چھٹی کا اعلان



government of pakistan announced 26 december 2017 as holiday for chiristian workers - سرکاری محکموں میں ملازمت کرنیوالے مسیحی ورکرز کیلئے منگل کے دن کی چھٹی کا اعلان
سرگودھا(عاطف فاروق ڈاٹ کام) مسیحی برادری کیلئے حکومت کی طرف سے منگل کے دن کی خصوصی چھٹی کا اعلان ۔ تفصیل کے مطابق حکومت نے مسیح برادری کیلئے کرسمس کے موقع پر منگل کی خصوصی چھٹی کا اعلان کیا ہے سرکاری ذرائع کے
مطابق تمام سرکاری محکموں میں کام کرنیوالے مسیح برادری کے ملازمین کیلئے منگل کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے مسیح برادری سوموار کے روز کرسمس منائے گی جبکہ منگل کے روز مسیح برادری کے سرکاری ملازمین کیلئے عام تعطیل ہوگی۔ حکومت کے اس اعلان کے بعد سرکاری محکموں میں کام کرنے والے مسیحی ورکرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ مسیحی ورکرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے سرکاری محکموں میں کام کرنے والے مسیحی ورکرز کے لئے منگل کے دن کی بھی چھٹی کرکے مسیحی برادری کے دل جیت لئے ہیں ۔