Breaking News

پاکستان مسلم لیگ ن کے اجلاس میں پیر فاروق بہاؤالحق شاہ کے پُرجوش خطاب نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے



Pir Farooq Bahawal Haq Shah Bhera Bhalwal Sargodha - پیر فاروق بہائوالحق شاہ بھیرہ بھلوال سرگودھا
سرگودھا(عاطف فاروق ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سرگودھا کے عہدیداران و کارکنان کے اجلاس میں پیر فاروق بہاؤالحق شاہ کے پرجوش خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ‘ 12 گھنٹوں میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے
مذکورہ ویڈیو کو دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کردیا ۔ فخرِ این اے 64 پیر فاروق بہاؤالحق شاہ کا اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ اظہار محبت دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے ۔ اپنے خطاب میں پیر فاروق بہاؤالحق شاہ نے کارکنان و عہدیداران پاکستان مسلم لیگ ن کے لہو کو خوب گرمایا ‘ اس موقع پر ان کا جوش و ولولہ دیدنی تھا ۔ ضلع سرگودھا کی سیاست میں مذکورہ ویڈیو نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ۔
Pir Farooq Bahawal Haq Shah Bhera Bhalwal Sargodha - پیر فاروق بہائوالحق شاہ بھیرہ بھلوال سرگودھا
تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سرگودھا کے کارکنان و عہدیداران کا ایک غیر معمولی اجلاس سرگودھا میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیداران و کارکنان سمیت ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور یونین کونسلز کے چیئرمینز‘نائب چیئرمینز و کونسلرز حضرات نے شرکت کی ۔ اجلاس کا مقصد 31 دسمبر کو قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے دورہ ء کوٹ مومن کے حوالے سے انتظامی امور کا جائزہ لینا تھا ۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سرگودھا کی متعدد سرکردہ شخصیات نے خطاب کیا تاہم پیر فاروق بہاؤالحق شاہ نے اپنے پرجوش اور متحرک خطاب سے حاضرین کے لہو گرما دئیے ‘ خطاب کے موقع پر حاضرین کا جذبہ دیدنی تھا ۔ 
Pir Farooq Bahawal Haq Shah Bhera Bhalwal Sargodha - پیر فاروق بہائوالحق شاہ بھیرہ بھلوال سرگودھا
پیر فاروق بہاؤالحق شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو نااہل قرار دے کر ملک وقوم سے وفاداری کی سزا دی گئی ، میاں محمد نواز شریف ایک عظیم لیڈر تھے ‘ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ۔ پوری قوم جانتی ہے کہ اس عظیم قائد میاں محمد نوازشریف نے پاکستان کو ہمیشہ ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاکر اہم خدمات سرانجام دیں جن کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ میاں محمد نواز شریف کی مدبرانہ اور مخلصانہ سیاست کی وجہ سے آج ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے ۔ پیر فاروق بہاؤالحق شاہ نے کہا کہ ترقی کے اس سفر میں ہم میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ ہیں اور ہم اپنے مخالفین کو یہ پیغام دیتے رہیں گے کہ آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے اور پاکستان مسلم لیگ ن کا ہرکارکن ’’وزیر اعظم نواز شریف‘‘ کا نعرہ لگاکر مخالفین کی تکلیفوں میں اضافے کا باعث بنتا رہے گا ۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پیر فاروق بہاؤالحق شاہ کے خطاب کی سب سے منفرد چیز ’’وزیر اعظم نواز شریف‘‘ کے نعرے لگانا دیکھا گیا ہے جس میں انتہائی پرجوش انداز میں ’’وزیر اعظم نواز شریف‘‘ کے نعرے لگوارہے ہیں اور اجلاس میں شریک حاضرین اسی جوش و ولولے کے ساتھ ان کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں ۔ جبکہ خطاب کے اختتام پر متعدد حاضرین پیر فاروق بہاؤالحق شاہ کو جامع خطاب کرنے پر مبارک باد دیتے نظر آرہے ہیں ۔ 
Pir Farooq Bahawal Haq Shah Bhera Bhalwal Sargodha - پیر فاروق بہائوالحق شاہ بھیرہ بھلوال سرگودھا
پیر فاروق بہاؤالحق شاہ کے خطاب کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس نے چند گھنٹوں میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ۔ صرف 12 گھنٹوں میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے ویڈیو کو دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کردیا جبکہ ویڈیو کو شیئر کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کی تعداد بھی ہزاروں میں ریکارڈ کی گئی ہے ۔ 
مذکورہ اجلاس میں پیر فاروق بہاؤالحق شاہ کے پرجوش اور متحرک خطاب کے حوالے سے رائے جاننے کے لئے عاطف فاروق ڈاٹ کام نے پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ این اے 64 سے تعلق رکھنے والے چند کارکنان وعہدیداران سے رابطہ کیا تو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل بھلوال محمد سلیم خان نے کہا کہ پیر فاروق بہاؤالحق شاہ ایک مدبر ‘ متحرک ‘ نڈر اور دلیر لیڈر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لیڈر تاریخ میں بہت کم پیدا ہوتے ہیں ۔ پیر فاروق بہاؤالحق شاہ بلاشبہ حلقہ این اے 64 کی عوام کے لئے ایک بیش قیمت سرمایہ ہیں ۔ رہنما پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری محمد فیصل گجر نے کہا کہ پیر فاروق بہاؤالحق شاہ حلقہ این اے 64 کے ہر فرد خواہ وہ بچہ ہو یا بڑا ، جوان ہو یا بزرگ سب کے دلوں کی دھڑکن ہیں ۔ پیر فاروق بہاؤالحق شاہ کی مثبت اور تعمیری سیاست نے لوگوں کے دلوں کو جیت لیا ہے یہی وجہ ہے کہ پیر فاروق بہاؤالحق شاہ جہاں جاتے ہیں لوگ انھیں پلکوں پر بیٹھا لیتے ہیں اور بے مثال محبت کا اظہار کرتے ہیں ۔ رہنما پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری شاہد جٹ نے کہا کہ پیر فاروق بہاؤالحق شاہ کی روز بروز بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں اور پیر فاروق بہاؤالحق شاہ جس طرح لوگوں کے دلوں میں گھر کرچکے ہیں مخالفین کو یہ چیز ہضم نہیں ہورہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیر فاروق بہاؤالحق شاہ بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کریں گے ۔