سرگودھا: مین بازار سرگودھا میں گم ہونیوالا بچہ ریسکیو15 پولیس نے منٹوں میں ڈھونڈ نکالا
سرگودھا(عاطف فاروق ڈاٹ کام) ریسکیو 15 سرگودھا پر مین بازار سرگودھا سے گلشام نامی بچے کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی جس پر کاروائی کرتے ہوئے ریسکیو 15
کنٹرول روم نے سٹی سرکل پولیس کو گمشدہ بچے کا حلیہ نوٹ کرواکر ڈھونڈنے کا کہا ۔ بعد ازاں سٹی سرکل پولیس سرگودھا نے منٹوں میں گمشدہ بچے گلشام کو تلاش کرلیا اور بچے کے والدین کو ریسکیو 15 سرگودھا کے دفتر بلاکر بچہ ان کے سپرد کردیا ۔ ریسکیو 15 سرگودھا کی طرف سے تمام والدین کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ دوران سفر یا خریدار رش والی جگہوں پر اپنے بچوں کا خاص دھیان رکھیں تاکہ گمشدگی کے واقعات اور پریشانی سے محفوظ رہ سکیں ۔