آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے نمبرون پوزیشن پر آنے کے امکانات روشن ہوگئے
لاہور (ہفتہ: 28 اکتوبر 2017 ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کیا تو ٹی 20 سیریز کے پہلے 2 میچ جیت کر فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے اور اب لاہور میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں فتح
کیساتھ ٹی 20 سیریز میں بھی کلین سویپ پر نظریں جما لی ہیں۔ون ڈے سیریز میں کلین سویپ نے ناصرف پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچا دیا بلکہ حسن علی ون ڈے انٹرنیشنل میں نمبر ون باؤلر بن گئے اور محمد حفیظ نے ون ڈے انٹرنیشنل آل را?نڈرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔اور اب پاکستانیوں کیلئے ایک اور شاندار خوشخبری آ گئی ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ ٹیم نے لاہور میں ہونے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں بھی فتح حاصل کی تو آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہو جائے گی۔آئی سی سی ٹی 20 ٹیم رینکنگ میں اس وقت نیوزی لینڈ 125 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس 123 ہیں اور فہرست میں اس کا نمبر دوسرا ہے۔ تیسرے ٹی 20 میچ میں فتح کیساتھ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر آ جائے گی۔