Breaking News

سوشل میڈیا پر ملالہ یوسفزئی کی ’’روشن خیال‘‘ تصاویر وائرل ہوگئیں، مغربی رنگ دیکھ کر پاکستانی لال پیلا ہوگئے


سوشل میڈیا پر ملالہ یوسفزئی کی ’’روشن خیال‘‘ تصاویر وائرل ہوگئیں، مغربی رنگ دیکھ کر پاکستانی لال پیلا ہوگئے
لندن (اتوار : 15 اکتوبر 2017ء : نیوز ڈیسک)سوات کی بھولی بھالی لڑکی طالبان سے گولی کھانے کے بعد علاج کیلئے برطانیہ چلی گئی اور پھر وہیں اپنی تعلیم جاری کی۔ اس تمام عرصے کے دوران وہ کئی تقریبات میں نظر آئیں اور انہیں نوبل انعام
سے بھی نوازا گیا۔ مگر یہ ملالہ جہاں بھی گئی پاکستان کا روائتی لباس زیب تن کئے ہی نظر آئی۔لیکن جیسے ہی انہوں نے یونیورسٹی میں داخلہ لیا تو سب کچھ ہی بدل گیا اور مغربی لباس زیب تن کئے ان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہو گئی ہے جسے دیکھ کر پاکستانی ناصرف غصے سے لال پیلے ہو رہے ہیں بلکہ ملالہ یوسف زئی کی خوب ’’درگت‘‘ بھی بنا رہے ہیں۔ایک ٹوئٹر صارف اعجاز آفتاب نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ملالہ یوسف زئی برطانیہ میں۔۔۔ شرم کرو ملالہ۔‘‘ابوبکر کا کہنا تھا ’’ہماری معصوم ملالہ آکسفورڈ یونیورسٹی جاتے ہوئے۔۔۔ سادگی اپنے عروج پر!!! سٹائل آ گیا۔۔ دیکھو تو ذرا۔‘‘موہین نبیل نے لکھا ’’یہ ہیں مس ملالہ‘‘کچھ لوگ تو یہ تصویر دیکھ کر پہلی نظر میں دھوکہ کھا گیا کیونکہ یہ لباس پہنے انہوں نے چہرے پر چشمہ بھی لگا رکھا تھا اور دیکھنے والے پہلی نظر میں کچھ اور ہی سمجھ گئے جیسا کہ ’طوفانی‘ نامی صارف نے لکھا ’’ملالہ خلیفہ‘‘آصف مجید گجر سمجھے کہ شائد وہ شاپنگ کرنے جا رہی ہیں تاہم ان کا ہدف تنقید بھی ملالہ کا لباس ہی تھا۔ آصف نے لکھا ’’ملالہ یوسف زئی لندن میں شاپنگ کرتے ہوئے۔ سوچو پاکستانیو۔۔۔ سب ٹوپی ڈرامہ چل رہا ہے۔‘‘رانا انور نے تو صرف ایک جملے میں ہی طنز کے تیر برسا دئیے اور لکھا ’’میں ہوں ملالہ‘‘طلحہ منیر تو شائد کچھ زیادہ ہی برہم تھے جنہوں نے چند سال قبل ملالہ کیساتھ پیش آنے والے واقعے کو یاد کرواتے ہوئے لکھا ’’ہیلو ملالہ۔۔۔! اگر آپ پاکستان میں خواتین کیلئے ایسی آزادی چاہتی ہیں، تو پھر طالبان نے آپ کو گولی مار کر بالکل ٹھیک کیا تھا۔‘‘
سوشل میڈیا پر ملالہ یوسفزئی کی ’’روشن خیال‘‘ تصاویر وائرل ہوگئیں، مغربی رنگ دیکھ کر پاکستانی لال پیلا ہوگئے