ممبر قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید کے قریبی ساتھی سے ڈاکوؤں نے 11 لاکھ لوٹ لئے
سرگودھا ۔۔۔۔۔مسلح ڈاکوؤں نے ممبر قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید کے قریبی ساتھی یونین کونسل کے کونسلر سے 11 لاکھ روپے لوٹ لئے ۔ تفصیلات کے
مطابق یونین کونسل نمبر 12 کے جنرل کونسلر اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید کے قریبی ساتھی تنویر احمد نیو سول لائن میں اپنی دکان پر کام کررہے تھے کہ اچانک تین مسلح ڈاکو دکان میں گھس آئے ۔ مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر سٹور بند کروادیا اور ملازمین کو زدوکوب کرنے کے بعد 11 لاکھ روپے نقد کیش لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ اربن ایریا پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔