Breaking News

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بھیرہ میں 6 نئے لیکچررز کی تقرری کردی گئی


گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بھیرہ میں 6 نئے لیکچررز کی تقرری کردی گئی
بھیرہ ۔۔۔۔۔گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بھیرہ میں 6 نئے لیکچررز کی تقرری کردی گئی ہے ۔ ادارہ مذکورہ کے پرنسپل محمد اصغر ملک نے بتایا ہے کہ انگلش ، اردو ، کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس ، ریاضی اور فزیکل ایجوکیشن کے اساتذہ نے تقرری کے
احکامات ملنے کے بعد کالج میں تدریسی عمل شروع کردیا ہے ۔ پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بھیرہ محمد اصغر ملک کا کہنا ہے کہ ابھی بھی مزید نئے اساتذہ کی تقرری جلد متوقع ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے اساتذہ کے آنے سے تدریسی عمل مزید بہتر ہوجائے گا اور ادارہ میں عرصہ سے اساتذہ کی قلت بھی دور ہوجائے گی ۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل ہی ادارہ ہذا میں اساتذہ کی کمی کی تفصیلی خبر ویب سائیٹ (www.atiffarooq.com) پر شائع کی تھی ۔ خبر کی اشاعت کے محض چند روز بعد 6 نئے لیکچررز کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے جو ہمارے لئے بھی انتہائی مسرت اور اعزاز کی بات ہے ۔ 
www.atiffarooq.com