Breaking News

رحمت الٰہی وزیر نے پاکستان مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی




رحمت الٰہی وزیر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی
 بھلوال ۔۔۔۔۔۔بھلوال سے تعلق رکھنے والے نامور سیاستدان اوڈویژنل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ سرگودھا رحمت الٰہی وزیر نے پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ کو خیر آباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار
کرلی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف پنجاب شمالی کے سینئر نائب صدر چوہدری ممتاز اختر کاہلوں ، ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف مہر انصر اقبال ہرل وسینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف سرگودھا انصر مجید اعوان کی قیادت میں انصر مجید خان کے ڈیرے پر منعقدہ ایک تقریب میں کیا ۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ سرگودھا ڈویژن کی تمام باڈی نے ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ ضلع سرگودھا رانا احمد رضا کے ساتھ مل کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے ‘ تاہم یہ خبر تاحال متصدقہ نہیں ہے لیکن رحمت الٰہی وزیر کی طرف پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی باقاعدہ طور پر تصدیق کی جاچکی ہے مزید برآں پاکستان تحریک انصاف سرگودھا نے مذکورہ تقریب کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی ہیں جن میں رحمت الٰہی وزیر پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔ مذکورہ جاری کی گئی تصویر میں رحمت الٰہی وزیر کے ساتھ ان کے چھوٹے بھائی غنی خان وزیر ، وقار تارڑ اور ساجد بٹ بھی نمایاں ہیں اور ان تینوں شخصیات کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے ۔ رحمت الٰہی وزیر کا شمار پاکستان مسلم لیگ ن کے پرانے ورکرز میں ہوتا ہے جو زمانہ طالب علمی سے پاکستان مسلم لیگ ن کے لئے خدمات سرانجام دیتے آرہے ہیں ۔ رحمت الٰہی وزیر مقامی سطح پر ممبر صوبائی اسمبلی سمیت یونین ناظم کے انتخاب میں بھی حصہ لے چکے ہیں ۔


رحمت الٰہی وزیر نے پاکستان مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی