Breaking News

زاہد اقبال غوری کی طرف سے مین بازار بھلوال میں سینکڑوں پاکستانی پرچم، بیجز اور ٹوپیاں تقسیم



زاہد اقبال غوری کی طرف سے مین بازار بھلوال میں سینکڑوں پاکستانی پرچم، بیجز اور ٹوپیاں تقسیم
 بھلوال۔۔۔۔۔ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی شایان شان طریقے اور بھرپور ملی جذبے کے ساتھ مناتی ہیں ۔ بھلوال کی ایک ہردلعزیز سیاسی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے اس بار یوم آزادی منانے کے لئے ایک انوکھا کام کردکھایا ہے
جس سے بھلوال کا ہر شہری ان کے اس اقدام پر انھیں خوب داد دے رہا ہے ۔ جی ہاں ۔۔۔ ڈاکٹر زاہد اقبال غوری جو نہ صرف بھلوال کا فخر ہیں بلکہ بھلوال کے ایک وارڈ سے منتخب شدہ جنرل کونسلر بھی ہیں ۔ یوں تو انہوں نے بھلوال کی عوام کو بابو پانی فلٹریشن پلانٹس ، بابو ایمرجنسی آئی سی یو جیسے متعددتحفے دئیے ہیں لیکن اس یوم آزادی کی خوشیوں کو مزید دوبالا کرنے کے لئے انہوں نے بھلوال کے مین بازار میں پاکستانی پرچم ، بیجز اور یوم آزادی کی مناسبت سے تیار کی گئی ٹوپیاں تقسیم کرکے اخوت ، رواداری، ایثار اور باہمی محبت کی مثال قائم کردی ہے۔ ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے اپنے ساتھیوں سمیت آج بھلوال کے مین بازار میں دکانداروں ، رکشہ والوں ، ریڑھی بانوں اور راہگیروں میں سینکڑوں پاکستانی پرچم ، بیجز اور ٹوپیاں تقسیم کیں ۔ اس موقع پر بھلوال کی عوام میں پایا جانے والا جوش و جذبہ دیدنی تھا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر زاہد اقبال غوری کا کہنا تھا کہ چھوٹی چھوٹی خوشیاں تقسیم کرکے ہم اپنے ملک پاکستان کو خوشیوں ، محبت اور امن کا گہوارہ بناسکتے ہیں ۔ اس موقع پر خواجہ محمود سہگل ، چوہدری عامر الیاس ، ڈاکٹر طارق محمود خان ، سید شہزاد شیرازی ، حاجی محمد فیصل للہ و دیگران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ 
زاہد اقبال غوری کی طرف سے مین بازار بھلوال میں سینکڑوں پاکستانی پرچم، بیجز اور ٹوپیاں تقسیم