بالی ووڈ سپر سٹار انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر اپنا واٹس ایپ نمبر جاری کردیا
ممبئی ۔۔۔۔۔بالی ووڈ سپر سٹار انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر اپنا واٹس ایپ نمبر شیئر کردیا ہے ۔ بالی ووڈ ماہرین کے مطابق ان کا یہ عمل تشہیری مہم کا حصہ ہے کیونکہ ان کی نئی فلم ”پھلوری “ کچھ ہی ہفتوں بعد ریلیز ہونے والی ہے ۔ سوشل میڈیا پر نمبر شیئر کرنے کے بعد انھیں مداحوں کی طرف سے ان گنت پیغامات اور فون آنے شروع ہوگئے ہیں ۔ انوشکا شرما کی نئی فلم ”پھلوری“ 24 مارچ کو ریلیز ہورہی ہے اور یہ فلم ان کے ذاتی پروڈکشن ہاﺅس کے بینر تلے تیار کی گئی ہے ۔








