گیس پریشر بڑھانے کیلئے کمپریسر لگانے والوں کے خلاف محکمہ سوئی گیس نے کریک ڈاؤن کردیا
سرگودھا۔۔۔۔۔محکمہ سوئی گیس نے ضلع سرگودھا میں گیس پریشر بڑھانے کے لئے کمپریسر کا استعمال کرنے والے صارفین کے گیس میٹر اتارنے کی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔ سرگودھا شہر اور اس کے گردونواح خصوصاً بھلوال ،کوٹ مومن اور بھیرہ میں لوگوں نے گیس کا پریشر تیز کرنے کے لئے کمپریسرلگارکھے ہیں جس پر دیگر شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے ۔ شہریوں کی شکایت پر محکمہ سوئی گیس نے ایسے تمام صارفین کے گیس میٹر اتارنے کی مہم کا آغاز کردیا ہے جنہوں نے کمپریسر لگارکھے ہیں ۔







