بھلوال بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 2017 ء میں خالد خان ایڈووکیٹ نے میدان مار لیا ، وسیم مختار کھوکھر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب
بھلوال ۔۔۔۔۔بھلوال بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2017 ء میں خالد خان ایڈووکیٹ صدر جبکہ وسیم مختار کھوکھر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق صدر کی نشست کیلئے خالدخان ایڈووکیٹ نے 135 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل چوہدری اشفاق صغیر گجر نے 119 ووٹ حاصل کئے ۔ یوں 16 ووٹوں کی لیڈسے خالد خان ایڈووکیٹ صدر کی نشست کیلئے فاتح ٹھہرے ۔ صدر کے ہی امیدوار خلیل طاہر گوندل ایڈووکیٹ نے 29 ووٹ حاصل کئے ۔ جنرل سیکرٹری کی نشست کیلئے وسیم مختارکھوکھر ایڈووکیٹ نے 222 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل اظہر گوندل ایڈووکیٹ نے 63 ووٹ حاصل کئے ۔ نائب صدر کی نشست پر میاں خالد محمود 148 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ ان کے مدمقابل غلام مصطفی گجر ایڈووکیٹ نے 132 ووٹ حاصل کئے ۔







