Breaking News

بھارتی فلموں کے شوقین حضرات کیلئے اچھی خبر آگئی ۔۔۔سینما مالکان ایسوسی ایشن نے بھارتی فلموں پر عائد پابندی ختم کردی



لاہو ر۔۔۔۔۔سینما مالکان ایسوسی ایشن نے بھارتی فلموں پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ( پیر ) کے روز سے ملک بھر میں بھارتی فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔ چیئرمین سینما مالکان ایسوسی ایشن زوریز لا شاری نے بھارتی فلموں پر پابندی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر تے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارتی فلموں کی نمائش عارضی طورپر معطل کی تھی ان پر ہمیشہ کیلئے پابندی نہیں لگائی تھی۔ انہو ں نے کہا کہ پیر19دسمبر سے ملک بھر کے تمام سینماو ¿ں میں بھارتی فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ عوام نے سینما آنا چھوڑ دیا تھا ،بھارتی فلمیں تمام سینماو ¿ں میں لگائی جائیں گی۔