Breaking News

سوزوکی نے پاکستان سے کلٹس گاڑی ختم کرنیکا فیصلہ کرلیا اسکی جگہ کونسی گاڑی اورکب لائی جائیگی؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں



پاک سوزوکی کمپنی نے 2017میں پاکستان سے کلٹس گاڑی ختم کر کے اس کی جگہ نئی گاڑی متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔جمعرات کو پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کے دورے کے دوران کمپنی کے افسران نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹری اور پراڈکشن کے ممبران کو اس بارے میں بتا یا ۔اس موقع پر سینیٹ کمیٹی کے ممبران نے پاک سوزوکی کے افسران کو نئی گاڑی میں بین الاقوامی معیار کے حفاظتی فیچر متعارف کرانے پر زور دیا ۔ رپورٹ کے مطابق سینیٹر ہدایت اللہ کی سربراہی میں خالدہ پروین ،کلثوم پروین اور چوہدری تنویر خان نے سوزوکی کمپنی کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ انڈسٹری اور پراڈکشن کی وزارت کے ایڈیشنل سیکریٹری شیر ایوب خان اور انجینئر نگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او طارق اعجاز چوہدری بھی موجو د تھے ۔اس موقع پر پاک سوزوکی کے افسران نے کمپنی کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بتایا اور کہا کہ مارچ 2017میں سوزوکی کلٹس کی جگہ سیلیریو 1000سی سی (Celerio1000cc)متعارف کرائی جائے گی ۔کمپنی نے سوزوکی کلٹس 2000میں سوزوکی خیبر کی جگہ متعارف کرائی تھی ۔ کار اسمبلر کمپنی کا درآمد شدہ سوزوکی گرینڈ وتارا ایس یو وی(GrandVitaraSUV)اور سیڈن سیاز 1300سی سی (Sedan Ciaz1300cc)بھی 2017میں متعارف کرنے کا ارادہ ہے ۔
کراچی .....پاک سوزوکی کمپنی نے 2017میں پاکستان سے کلٹس گاڑی ختم کر کے اس کی جگہ نئی گاڑی متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔جمعرات کو پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کے دورے کے دوران کمپنی کے افسران نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹری اور پراڈکشن کے ممبران کو اس بارے میں بتا یا ۔اس موقع پر سینیٹ کمیٹی کے ممبران نے پاک سوزوکی کے افسران کو نئی گاڑی میں بین الاقوامی معیار کے حفاظتی فیچر متعارف کرانے پر زور دیا ۔ رپورٹ کے مطابق سینیٹر ہدایت اللہ کی سربراہی میں خالدہ پروین ،کلثوم پروین اور چوہدری تنویر خان نے سوزوکی کمپنی کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ انڈسٹری اور پراڈکشن کی وزارت کے ایڈیشنل سیکریٹری شیر ایوب خان اور انجینئر نگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او طارق اعجاز چوہدری بھی موجو د تھے ۔اس موقع پر پاک سوزوکی کے افسران نے کمپنی کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بتایا اور کہا کہ مارچ 2017میں سوزوکی کلٹس کی جگہ سیلیریو 1000سی سی (Celerio1000cc)متعارف کرائی جائے گی ۔کمپنی نے سوزوکی کلٹس 2000میں سوزوکی خیبر کی جگہ متعارف کرائی تھی ۔ کار اسمبلر کمپنی کا درآمد شدہ سوزوکی گرینڈ وتارا ایس یو وی(GrandVitaraSUV)اور سیڈن سیاز 1300سی سی (Sedan Ciaz1300cc)بھی 2017میں متعارف کرنے کا ارادہ ہے ۔