Breaking News

پاکستان ابھی غیر محفوظ ملک ہے‘غیرملکی ٹیمیں کھیلنے نہ آئیں:شعیب اختر




سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کا کہنا ہے کہ پاکستان ابھی تک غیر محفوظ ملک ہے لہذا غیر ملکی ٹیموں کو یہاں کھیلنے کے لئے نہیں آنا چاہیے۔
لاہور.....سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کا کہنا ہے کہ پاکستان ابھی تک غیر محفوظ ملک ہے لہذا غیر ملکی ٹیموں کو یہاں کھیلنے کے لئے نہیں آنا چاہیے۔بھارتی اخبار 148انڈیا ٹائمز147 نے جیو نیوز کے حوالے سے بتایا کہ جب تک جب تک پاکستان میں حالات مکمل طور پر معمول پر نہیں آتے،غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کو مدعو کرنے کا رسک نہیں لینا چاہیے۔شعیب اختر کا یہ بیان کوئٹہ میں پولیس پر حملے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ہمیں صبر اور انتظار سے کام لینا ہوگا۔