سرگودھا: پولیس کانسٹیبلز کے گریڈز بڑھنے پر سرگودھا کے کانسٹیبلز کی بڑی
تعداد نے خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کیں ۔ اے ایس آئی کو گریڈ گیارہ ، ہیڈ
کانسٹیبل کو گریڈ 9 جبکہ کانسٹیبل کا گریڈ بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔ قبل ازیں
اے ایس آئی کا گریڈ 9 تھا جو گیارہ کردیا گیا ہے جبکہ ہیڈ کانسٹیبل کا پہلے
گریڈ 7 تھا جسے اب 9 کردیا گیا ہے ۔ اسی طرح کانسٹیبل کا گریڈ 5 سے بڑھا
کر 7 کردیا گیا ہے ۔ گریڈز کے اضافے پر پولیس اہلکاروں نے دوست احباب اور
رشتے داروں میں مٹھائیاں تقسیم کی ہیں ۔
گریڈز بڑھنے پر پولیس کانسٹیبلز کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم
Reviewed by Unknown
on
2:33 PM
Rating: 5